the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


یوں تو دنیا کے ممالک میں مذہبی تہواروں پر کچھ عجیب و غریب روایات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ایک مذہبی تہوار میں یہ روایات کچھ خوفناک اور دل دہلا دینے والی ہیں جس میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوجاتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں چینی سال کے نویں مہینے میں  منایا جانے والا تہوار  بظاہر تو انتہائی رنگا رنگ اوردلکش رقص سے لوگوں کو توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے تاہم اس میلے میں شرکت کرنے والوں میں سے کچھ ایسے کرتب دکھاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں، یہاں کے لوگوں کی روایات کے مطابق اس میلے کا باقاعدہ آغاز 150 سال قبل ہوا تھا



جب لوگ چینی سال کے نویں مہینے کے پہلے نو دن تک اپنے 9 دیوتاؤں کی عبادت کرنا بھول گئے تھے، لوگوں کے مطابق وہ اس کوتاہی کا ازالہ خود کو تکلیف دے کرتے ہیں۔

مقامی روایات کے مطابق لوگ اس میلے کے 9 دن تک گوشت، شراب، جنسی تعلقات اور لڑائی جھگڑے سے دور رہتے ہیں اور کچھ  تو اس سے بڑھ کر سیکڑوں سوئیوں کو اپنے چہرے، زبان اور جسم میں  پرو دیتے ہیں جب کہ میلے میں شریک بعض افراد تلوار کو اپنے چہرے کی ایک طرف سے دوسری طرف نکالتے ہیں، یہ منظر دل دہلا دینے والا ہوتا ہے  تاہم ان افراد کو اس تکلیف میں سکون ملتا ہے اور لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ بیشک یہ تکلیف دہ عمل ہے لیکن وہ ایسا کرنے میں سکون محسوس کرتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
M samiuddin khan Says:
Pagal sirf india mein nahi,, aur bhi jagah hain,, sami khan.

Comment posted on September 30 2014
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.